کھیل کے میدان پر نظر

ثانیہ مرزا کے بیٹے نے بھی ٹینس ریکٹ تھام لیا

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے نے بھی ٹینس ریکٹ تھام لیا۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہی جس میں ان کا بیٹا اذہان ریکٹ کے ساتھ کھیل رہا ہے، اس کے ساتھ ہی ثانیہ مرزا نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’اذہان یہ ریکٹ آپ کیلئے تھوڑا بڑا لگتا ہے‘‘۔

یاد رہے اذہان ابھی صرف 4 ماہ کا ہے لیکن ماں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کی وجہ سے ٹینس کے زیادہ قریب نظر آ رہا ہے۔

واضح رہے شعیب ملک اس سے قبل متعدد انٹرویوز میں کہہ چکے ہیں کہ بیٹا کرکٹر بنے، ٹینس پلیئر یا کوئی اور کیریئر اپنانا چاہے، ہم اس پر کوئی چیز مسلط نہیں کریں گے۔

Leave a Reply