کھیل کے میدان پر نظر

زلمی کو شکست دے کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

 کراچی: 

پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ کے 187 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 7 وکٹوں پر 176 رنز بنا سکی، 90 پر نصف ٹیم پویلین لوٹ جانے کے بعد بظاہر گلیڈی ایٹرز کی کامیابی آسان دکھائی دے رہی تھی لیکن اس موقع پر کپتان سیمی اور پولارڈ نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 83 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے جیت کی امید پیدا کی، آخری اوور میں جب زلمی کو 21 رنز درکار تھے توایک سال بعد ٹی ٹوئنٹی میں پہلا اوور کرانے والے شین واٹسن نے تجربے کو بروئے کارلاتے ہوئے نہ صرف خطرناک بیٹسمین پولارڈ کو بولڈ کیا بلکہ صرف 10 رنز دے کر ٹیم کو فتح دلا دی۔


Leave a Reply