کھیل کے میدان پر نظر

پاکستان نے بین الاقوامی کک باکسنگ میں انڈیا کو شکست دیدی

کراچی: پاکستان کی جانب سے  اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈو خان سعید نے بین الاقوامی کک باکسنگ کے مقابلے میں روایتی حریف بھارت کے کھلاڑی کو شکست دے دی۔

اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کمانڈو خان سعید نے نمبٹ نیشنل اسٹیڈیم بنکاک میں منعقدہ چوتھی بین الاقوامی مارشل آرٹ چیمپیئن شپ کک باکسنگ مقابلے میں حصہ لیکر پاکستان اور سندھ پولیس کی نمائندگی کی اور پاکستان کے روایتی حریف بھارت کے کھلاڑی تیجاسوی واسو شیمہ کو شکست سے ہمکنار کیا۔

پہلے راؤنڈ کے 2 منٹ کے دوران خان سعید نے مارشل آرٹ کے انداز کو بہترین اور عمدہ طریقے سے استعمال میں لاتے ہوئے انتہائی معیاری کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے حریف کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی۔

Leave a Reply