About Author

Morgan Howen

Morgan is an example author of everest news. She has just a dummy image & content. Sed ut perspiciatis unde omnis iste natus error sit voluptatem accusantium doloremque laudantium, totam rem aperiam. At vero eos

ڈی ایچ کیو اسپتال ڈی آئی خان میں خودکش دھماکے کی ویڈیو سامنے آگئی

ڈی آئی خان:  ڈسٹرکٹ ہسپتال میں خودکش دھماکہ سے چند لمحے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔ 

ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں خودکش دھماکہ سے چند لمحے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے، جس میں مبینہ خود کش حملہ آور خاتون سیاہ برقعے میں مشکوک حرکتیں کرتی اور ہدف کی جانب جاتی دکھائی دیتی ہے۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ مبینہ خودکش حملہ آور خاتون سیاہ برقعے میں آتی دکھائی دیتی ہے، مشکوک خاتون اسپتال میں موجود ایک اور خاتون کے قریب جا کر کھڑی ہو جاتی ہے اور دوسری خاتون کے چلے جانے پر کالے برقع والی خاتون ٹراما سینٹر کی طرف جاتی ہے، اور اس کے ٹراما سینٹر جاتے ہی ایک زور دار دھماکا ہوتا ہے ، جس کے بعد وہاں کھڑے متعدد افراد خون میں لت پت زمین پر پڑے دکھائی دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس 21 جولائی کو ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈیرہ کوٹلہ سیدان پولیس چیک پوسٹ پر موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے 2 اہلکاروں کو شہید کردیا تھا،  شہید پولیس اہلکاروں کی لاشیں ڈسٹرکٹ اسپتال لائی گئیں تو اسپتال کے ٹراما سینٹرکے گیٹ پردھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں مزید 4 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *